ریاض(آن لائن) شاہی خاندان کے رکن پرنس فیصل بن بندر بن فہد السعود انتقال کر گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پرنس فیصل بن بندر بن فہد السعود کی نماز جنازہ آج ریاض کی امام ترکی مسجد میں ادا کی جائے گی۔نمازہ جنازہ میں سعودی فرمانرواشاہ سلمان سمیت خاندان کے دیگر افراد شرکت کریں گے۔ پرنس فیصل بن بندر بن فہد السعود کے ذاتی دوستوں اور رشتہ داروں نے ان کی
خصوصیات بتائیں۔ان کا کہنا تھا کہ پرنس فیصل اپنی عاجزی اور خوبصورت مسکراہٹ کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔پرنس فیصل النصر سعودی کلب کے بھی اعزازی رکن تھے۔وہ دو روز قبل ہونے والے میچ کے دوران بھی موجود تھیجس میں ان کی ٹیم نے فتح حاصل کی تھی۔پرنس فہد نے ٹویٹر پر آخری ٹویٹ میں اپنی ٹیم کی فتح سے متعلق دلچسپ انداز میں ٹویٹ کیا اور اللہ کا شکر ادا کیا۔