بیجنگ(این این آئی) چینی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ چین پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کی کوشش کر رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھانگ نے میڈیا کوب تایا کہ چین پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کی کوشش کر رہا ہے تا کہ دونوں ممالک مذاکرات کا جلد آغاز کرتے ہوئے موجودہ کشیدہ صورتحال پر قابو پا سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کا خاتمہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار
امن واستحکام کیلئے ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین کو احساس ہے کہ سیکیورٹی دونوں ممالک کیلئے ایک اہم معاملہ ہے ، ہم نے دونوں ممالک کیساتھ تفصیلی گفت وشنید کی ہے ۔انہوں نے یو این سیکیورٹی کونسل کی کمیٹی 1267کے حوالے سے مولانا مسعود اظہر کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سے متعلق اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے قوانین بالکل واضح ہیں ۔