بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد کی عسیر میں اساسی نوعیت کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

datetime 11  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عسیر کے علاقے میں صحت، ٹرانسپورٹ اور دیہی سروسز کے دیگر بنیادی منصوبے فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ولی عہد کی طرف سے متعلقہ حکام کو تاکید کی گئی

کہ وہ عسیر کے علاقے میں تعمیرو ترقی اور شہری بہبودکے تمام منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیں گاکہ شہریوں کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کا وعدہ پورا ہوسکے۔عسیر کے علاقے میں بنیادی اہمیت کے حامل منصوبوں کی جلد تکمیل کا مقصد شہریوں کو معیاری طبی سہولیات، شہری ترقی اور فضائی اور زمینی ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو بہتربنانا ہے۔عسیر کے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز نے کہا کہ ولی عہد کی گڈ گورننس اور شہری ترقی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کی خواہش کی قابل تحسین ہے۔عسیر میں زیرتکمیل اساسی نوعیت کے منصوبوں میں1000 سے زائد بستروں پر مشتمل شاہ فیصل اسپتال، مرکزامراض قلب، اعصابی امراض کی روک تھام کا مرکز، عسیر کے چار اہم علاقوں عسیر، الباحی، نجران اور جازان میں بچوں کے اسپتال شامل ہیں۔عسیر اور جازان میں معیاری اور کشادہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے 6 ارب اریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔ جدہ اور جازان کے درمیان کے درمیان مرکزی شاہراہ کے لیے 4 ارب ریال ب کہ مکہ مکرمہ اور جازان کے درمیان بھی سڑک کی تعمیر کا منصوبہ زیرغور ہے۔عسیرمیں فضائی آمد ورفت کو بہتر بنانے کے لیے موجودہ ہوائی اڈے میں توسیع کی جا رہی ہے تاکہ سالانہ 25 لاکھ افراد کو عسیر میں آمد و رفت کی فضائی سہولت فراہم کی جاسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…