منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

روسی ایئرپورٹ پر امریکی سفارتی اہلکار کے سامان سے مارٹر شیل برآمد،نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روسی دارالحکومت ماسکو کے مرکزی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے امریکی سفارتخانے کے اہلکار کے سامان سے مارٹر شیل برآمد کیاہے۔مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایاکہ روس کے سب سے بڑے شرمیتیوو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اسٹاف کو مارٹر شیل سے ملتی کوئی چیز ملی۔

بعدازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تصدیق کی کہ یہ مارٹر شیل ہے، جس کے ساتھ ڈیٹونیٹر بھی ہے لیکن اس میں کوئی دھماکا خیز مواد نہیں تھا۔روس کی وزارت خارجہ نے سفارتی عملے کے سامان سے مارٹر شیل ملنے کو اشتعال انگیز قرار دیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکا نے اب بیرون ملک کے بعد روس کی سرحدوں میں بھی ہماری سیکیورٹی کا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی سفارتخانے کے رکن نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مارٹر شیل انہوں نے اپنے ذاتی مجموعے میں بطور شوق جمع کرنے کے لیے لیا ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنی اصل فلائٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور انہیں اگلی پرواز سے سفر کرنا پڑا۔وزارت خارجہ کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ فرد کے امریکی فوج سے تعلقات ہیں۔روس کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی سفارتخانے کو خط لکھ دیا ہے اور ان کے جواب کے منتظر ہیں۔ روسی دارالحکومت ماسکو کے مرکزی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے امریکی سفارتخانے کے اہلکار کے سامان سے مارٹر شیل برآمد کیاہے۔مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایاکہ روس کے سب سے بڑے شرمیتیوو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اسٹاف کو مارٹر شیل سے ملتی کوئی چیز ملی۔بعدازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تصدیق کی کہ یہ مارٹر شیل ہے، جس کے ساتھ ڈیٹونیٹر بھی ہے لیکن اس میں کوئی دھماکا خیز مواد نہیں تھا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…