منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

چین میں مسلمانوں پر لرزہ خیز مظالم ،ریاستی جبرو تشدد کے خطرناک حربوں کا سامنا ،برطانوی اخبار نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) چین میں ایغور نسل کے مسلمانوں کی حقوق کی سنگین پامالیوں کے واقعات کے بعد قذاق نسل کے مسلمانوں پر بھی کیمونسٹ رجیم کے ہاتھوں مظام ڈھائے جانے کی لرزہ خیز خبریں آئی ہیں۔برطانوی اخبار نے چین میں قذاق نسل کے مسلمانوں پر مظالم کے چونکا دینے والے واقعات بیان کیے ہیں۔رپورٹ میں قذاق نسل کے مسلمانوں کی ایک خاتون کا واقعہ بیان کیا جس میں کہاگیا کہ چار بچوں کی ماں کو گذشتہ دو سال سے ایک فوجی حراستی کیمپ میں رکھا گیا ، صوبہ سنکیانگ میں فوجی کیمپ میں قید مسلمان خاتون کے ہاتھوں اور پاؤں میں زنجیریں ڈالی گئی ہیں،

جس کے باعث اس کے ہاتھ اور پاؤں زخمی ہوچکے ہیں اوران سے خون بہہ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق سنکیانگ میں مسلمانوں کی تعداد 10 لاکھ ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ یغور نسل کے مسلمان ہیں اور انہیں طویل عرصے سے ریاستی جبرو تشدد کے خطرناک حربوں کا سامنا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں یغور نسل کے بعد اب دوسری نسلوں کے مسلمانوں کو بھی بدترین ظلم کا سامنا ہے۔ چین میں نسل اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو بدترین ظلم کا سامنا ہے اور یہ ظلم چین کے کیمونسٹ نظام کی طرف سے مسلط کیا گیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…