مقبوضہ غزہ (این این آئی)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ رواں ہفتے مختلف ممالک کے سفیر 13 سال سے اسرائیلی ناکہ بندی کے شکار علاقے غزہ کا دورہ کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ رواں ہفتے متعدد عرب اور مسلمان ممالک کے سفیروں کی غزہ آمد متوقع ہے۔ غیرملکی سفیر غزہ میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ
اور جماعت کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں سفارتی سرگرمیاں علاقے کے اسرائیلی ناکہ بندی نرمی لانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔اسرائیل نے گذشتہ 13 سال سے غزہ کی ناکہ بندی کررکھی ہے۔اس عرصے میں یہ پہلا موقع ہے کہ غیرملکی سفیر وہاں دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ سفارتی سرگرمیاں حماس اور جمہوریہ مصر کے درمیان رابطوں میں اضافے کا نتیجہ ہیں۔