کراچی ( آن لائن ) بنگلہ دیش کی حکومت بھی بھارت کے نقش قدم پر چل پڑی ، افغانستان کی طرز پر پاکستانی سکاؤٹس کے ویزے جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے ویزے کے لیے گئے ہوئے پاسپورٹ سندھ بوائز سکاؤٹس کو واپس کر دیئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی حکومت نے افغانستان کی طرز پر پاکستانی سکاؤٹس کے ویزے سیکیورٹی اور پولیس کلیئرنس سے
مشروط کر دیئے اورکراچی میں قائم بنگلہ دیش ہائی کمیشن نے بنگلہ دیش حکومت کی پالیسی کاعذرپیش کرتے ہوئے ویزے جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے ویزے کے لیے گئے ہوئے پاسپورٹ سندھ بوائز سکاؤٹسکوواپس کردیے جس کے سبب ڈھاکہ میں شروع ہونے والی انٹرنیشنل جمبوری پاکستانی سکاؤٹس کی نمائندگی کے بغیرہی شروع کی جارہی ہے۔