نئی دہلی(آن لائن)اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس کا پاکستان مخالف سرگرمیوں میں بھارت کا ساتھ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس پاکستان کے خلاف بھارتی افواج کی جارحیت میں معاون کا کردار ادا کر رہی ہے اور ان کے انٹیلی جنس ایڈوائزر پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں ایڈوائس اور آن گرانڈ سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹاپ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس جسے امن کے نام سے جانا جاتا ہے ،
بھارتی افواج کو پاکستان کے خلاف آپریشنز میں ایڈوائس اور آن گرانڈ سپورٹ فراہم کرتی ہے اور پاکستان کے خلاف تازہ جنگی عزائم اور جارحیت میں بھی اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس نے بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کی معاونت کی اور آن گرانڈ سپورٹ بھی فراہم کی۔اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کا یونٹ 269 بھارتی ملٹری انٹیلی جنس افسران کو ٹریننگ بھی دیتا ہے۔اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس ایڈوائزر پاکستان کے خلاف تازہ جارحیت میں آن گرانڈ ریکی پٹرولنگ کا حصہ تھا۔ریکی پٹرولنگ آپریشنز لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری اور انٹرنیشنل بارڈر پر لانچ کئے گئے۔ بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے اسپیشل سیکشن ٹیکٹیکل سپورٹ ڈویڑن (ٹی ایس ڈی)، جس کا پرائمری ٹارگٹ پاکستان مخالف دہشتگرد آپریشنز لانچ کروانا ہے، کو یونٹ 269 نے ٹریننگ دی جبکہ ٹی ایس ڈی بنایا ہی اسرائیلی ملٹری اور انٹیلی جنس ایڈوائزر کے مشورے پر تھا۔اسرائیل پاکستان کے نیوکلئیر پروگرام کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے اور بھارت اس کام کے لیے بہترین کور ہے۔ اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کا یونٹ 1391 بھی بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کی سپیشل ٹریننگ کرتا ہے جس کا فوکس مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی اور پاکستان ہے۔ اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس کا پاکستان مخالف سرگرمیوں میں بھارت کا ساتھ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس پاکستان کے خلاف بھارتی افواج کی جارحیت میں معاون کا کردار ادا کر رہی ہے اور ان کے انٹیلی جنس ایڈوائزر پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں ایڈوائس اور آن گرانڈ سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔