واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے مالک کا نام ٹم کوک کے بجائے ٹم ایپل پکارا جس کے بعد سوشل میڈیا پر طنزو مزاح کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک تقریب میں ٹیم کوک بھی شریک تھے۔صدر ٹرمپ نے ان کا نام ٹیم کوک کے بجائے انہیں ٹیم ایپل کے نام سے پکارا، صدر ٹرمپ ٹیم کوک کو ٹیکنالوجی کے
میدان میں گراں قیمت خدمات انجام دینے اور امریکا میں ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہتے تھے۔تاہم صدر کی طرف سے ٹیم کوک کا نام بگاڑنے پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی تاہم خود ٹیم کوک نے صدر ٹرمپ کے الفاظ پر ناراضی بجائے ٹویٹر پر موجود اپنی فائل میں اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے ٹیم کوک سے ٹیم ایپل کر دیا۔