نئی دہلی(این این آئی)بھارتی حکومت انتہاپسندافراد اور تشددکو فروغ دے رہی ہے۔امریکی اخبارکے مطابق پاکستان سے پچھلے ماہ ہوئے جھگڑے کے بعدبھارت میں انتہادرجے کی قوم پرستی کی لہرآگئی ہے اوراپنے ہی شہریوں کوغدارسمجھاجانے لگاہے۔بھارت میں غداروں کی تلاش ہونے لگی ہے مقبوضہ کشمیر اورشمال مشرقی ریاستوں میں بھارتی فوج کے کردار اورمودی حکومت کی انتہاپسندی پرتنقید کرنے والوں کو نوکری سے نکالاجانے لگا۔
اخبار نے لکھا کہ کرناٹک کے انجینئرسندیپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ بی جے پی لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہی ہے جس پر ہندوانتہا پسندوں نے اسے سرعام مرغا بنوا کر معافی منگوائی۔ بھارتی میڈیا اپنی حکومت اور فوج پرسوال اٹھانے والوں سے بدلہ لینے کی باتیں کررہاہے، اور بھارتی حکومت یافوج پرتنقید کرنی والوں کوپاکستان کامددگارٹہرایاجانے لگاہے۔امریکی اخبار کے مطابق مودی کے حکومت میں آنے کے بعدسے ہی انہتا پسند تشدد پراترآئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں فوجی کردارپرتنقیدکرنے والی پروفیسرمادھومتراریکوریٹائرڈکرن