جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

سابق ورلڈ چیمپئن 45رنز پر ڈھیر، جانتے ہیں کتنے سال پرانا ریکارڈ اپنے نام کرلیا؟

datetime 9  مارچ‬‮  2019 |

سینٹ کٹس(آن لائن)ٹی ٹونٹی ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹونٹی مقابلے میں انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے ہارنے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کی 142سالہ تاریخ کا بدترین ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔وارنر پارک ،سینٹ کٹس میں ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت پر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

انگلش ٹیم کا آغاز زیادہ اچھا نہیں رہا اور32رنز پر اس کی 4وکٹیں گر چکی تھیں،ایلکس ہیلز8،وکٹ کیپر جونی بیئر سٹو12،کپتان این مورگن 1اور جو ڈینلی2رنز بنا کر پوویلین لوٹے،جو روٹ اورسیم بلنگز نے پانچویں وکٹ کے لیے82رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران جو روٹ نے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی5ویں نصف سنچری بھی مکمل کی ،روٹ40گیندوں پر7چوکوں کی مدد سے55رنز بنا کررن آٹ ہوئے،سیم بنلگز نے اپنی دوسری ٹی ٹونٹی نصف سنچری سکور کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوڈ ویلی کے ساتھ ملکر چھٹی وکٹ کے لیے68رنز جوڑے،وہ اننگز کی آخری گیند پر87رنز بناکر آٹ ہوئے،انگلینڈ نے مقررہ20اوور ز میں6وکٹوں پر182رنز بنائے۔انگلش باؤلرز نے ویسٹ انڈین بلے بازوں کو تباہ برباد کرڈالااورشیمرون ہیٹمائر اور کارلوس براتھ ویٹ کے10،10رنز کے علاوہ اور کوئی ویسٹ انڈین بلے باز ڈبل فگرز میں بھی نہ پہنچ سکا،گیل5،شائی ہوپ7،ڈیرن براوو0،جیسن ہولڈر0،نکولس پوران1،فابیئن ایلن1،دوندرا بشو8اورشیلڈن کوٹریل2رنز بنا کر آئوٹ ہوئے اور ویسٹ انڈیزکی پوری ٹیم محض11.5اوورز میں45رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ،کرکٹ کی 142سالہ تاریخ میں یہ کسی بھی ٹیسٹ پلیئنگ ٹیم کی جانب سے کھیلے گئے اوورز کی کم ترین تعداد ہے ، انگلینڈ کے لیے جورڈن نے4، عادل رشید،لیام پلنکٹ اور ڈیوڈ ویلی نے 2،2وکٹیں لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…