ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

کوموروس کے صدر غزالی عثمان پر پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام

datetime 9  مارچ‬‮  2019 |

مورونی(این این آئی)افریقی ملک کوموروس کے صدر غزالی عثمان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عبوری صدر غزالی عثمان کی انتخابی مہم کے انچارج نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر عثمان 24 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے

ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔صدر غزالی عثمان کی انتخابی ہم کے نگران کا کہنا تھا کہ پہاڑی علاقے کی چوٹی پر کسی نے دھماکہ خیز مواد رکھ دیا تھا۔ جب صدرکا قافلہ اس علاقے سے گذرنے لگا تو وہ دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پتھر لڑھک گئے تاہم اس حملے میں صدر غزالی عثمان محفوظ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر کی گاڑی مناسب وقت پررک گئی۔ صدر کے محافظوں کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے تو ایسے لگا کہ کسی نے میزائل حملہ کر دیا ہے۔دوسری جانب اپوزیشن کا کہنا تھا کہ صدر غزالی عثمان پر حملے کا واقعہ جزیرہ انجوان میں پیش آیا، تاہم صدر کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔خیال رہے کہ کوموروس میں گزشتہ برس 30 جولائی کو ہونے والے ایک ریفرنڈم کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔ اس ریفرینڈم میں آئندہ مسلسل دو مرتبہ غزالی عثمان کو ملک کا صدر منتخب کرنے اور 2029ء تک اقتدار پر فائز رہنے کی حمایت کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…