بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

فیشن ڈیزائنر انعم مرزا دوسری بارشادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد دکن(این این آئی) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا دوسری بار شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔نامورفیشن ڈیزائنر اورثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا نے گزشتہ برس مئی میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے بھارتی بزنس مین اکبررشید سے طلاق لی تھی۔

اوراب علیحدگی کے ایک سال بعد 25 سالہ انعم مرزا ایک بار پھر شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انعم بھارتی کرکٹر اظہرالدین کے بیٹے اسد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔ انعم اور اسد کچھ عرصہ قبل ہی ایک دوسرے سے ملے تھے بعد ازاں یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی اور اب دونوں رواں سال کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔تاہم ابھی تک انعم اور اسد کی جانب سے شادی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن دونوں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال ہیں اور اسد کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی پوسٹ سے صاف ظاہر ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہیں۔واضح رہے کہ انعم مرزا فیشن انڈسٹری میں بہت زیادہ فعال ہیں انہوں نے ’’بازار‘‘ کے نام سے اپنا فیشن آؤٹ لیٹ بھی متعارف کرایا ہے جس کی برانڈ ایمبسیڈر ثانیہ مرزا ہیں۔ یاد رہے کہ انعم مرزا کی طلاق کے وقت افواہیں گردش کررہی تھیں کہ انعم کا زیادہ وقت اپنے گھراورشوہر کے بجائے اپنی بڑی بہن ثانیہ کی اسٹائلسٹ بننے اوران کے لیے ڈیزائنر لباس منتخب کرنے میں گزرتا ہے اور وہ اپنی شادی شدہ زندگی کو زیادہ وقت نہیں دے پاتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…