پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

دبئی: خوفناک ٹریفک حادثے میں پاکستانی خاندان کے 3افراد جاں بحق ، بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا 

datetime 4  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( آن لائن ) دبئی العین روڈ پر ایک بھیانک حادثے کے نتیجے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والا خاندان دنیا سے رخصت ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدقسمت خاندان کی گاڑی کو سڑک پر ایک معمولی سا حادثہ پیش آیا تھا۔ مگر ان سے غلطی سے یہ ہوئی کہ گاڑی سڑک کنارے کھڑی کرنے کی بجائے سڑک کے عین درمیان میں روک دی۔

تھوڑی دیر بعد پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار فور وہیل لیکسز گاڑی نے جسے ایک خلیجی باشندہ چلا رہا تھا، پیچھے سے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔حادثہ اتنا ہولناک تھا کہ کار ٹکر کی شدت سے کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جا گری۔ جس میں بیٹھا 29 سالہ پاکستانی نوجوان محمد فیاض، اس کی بیوی اور بہن موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ الفقاء4 4 پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر کرنل سعید الخیلی نے بتایا کہ یہ حادثہ رات پونے نو بجے دبئی العین روڈ پر ال لاسیلی برِج سٹیشن کے قریب پیش آیا۔کار چلانے والے پاکستانی نوجوان نے گاڑی کو معمولی سا حادثہ پیش آنے کے بعد اسے ہائی وے کے کنارے روکنے کی بجائے سڑک کے بیچ میں کھڑا کر دیا۔پیچھے سے آنے والی کار کے ڈرائیور نے بھی لاپرواہی سے کام لیتے ہوئے سڑک پر کھڑی گاڑی پر توجہ نہ دی، جس کے باعث یہ حادثہ پیش آگیا۔ گاڑی کو ٹکر مارنے والے خلیجی ڈرائیور نے پولیس کے روبرو اعتراف کر لیا کہ اس کی غفلت کے باعث یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا ہے۔ اس افسوس ناک حادثے میں متوفی پاکستانی جوڑے کا چھوٹا بیٹا بال بال بچ گیا ہے، جسے ذرا بھی خراش نہیں آئی۔ متوفیان کی میتوں کو جلد پاکستان منتقل کر دیا جائے گا۔  دبئی العین روڈ پر ایک بھیانک حادثے کے نتیجے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والا خاندان دنیا سے رخصت ہو گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…