پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پانچ سال بعد غزہ کے شہریوں کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت،800معتمرین روانہ

datetime 4  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ غزہ (این این آئی)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شہریوں پر عمرے کی ادائیگی پر عاید کردہ پانچ سالہ پابندی کے بعد 800 معتمرین کا قافلہ حجاز مقدس روانہ ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت مذہبی امور اور اوقاف کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ غزہ کے شہریوں کی حجاز مقدس روانگی اور عمرہ کی ادائی کی تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ غزہ سے اس سال 800 متعمرین عمرہ ادا کریں

گے۔ غزہ کی پٹی سے فلسطینی رفح کراسنگ سے گذرکر مصر کے دار الحکومت قاہرہ تک بسوں کے ذریعے سفرکیا اور وہاں سے ہوائی جہازوں کے ذریعے حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام گذشتہ5 سال سے عمرہ کی ادائی سے محروم ہیں۔ پانچ سال میں یہ پہلا موقع ہے جب غزہ کے عوام کو عمرہ کی ادائی کی اجازت دی گئی ہے۔ گذشتہ روز عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے 15 شہریوں کو مصر نے وجہ بتائے بغیر واپس غزہ بھیج دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…