جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

اصل کرپشن ریاست کے اندر ریاست کا قیام ہے : فواد السنیورہ

datetime 2  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت(این این آئی)لبنان کے سابق وزیراعظم فواد السنیورہ نے حزب اللہ ملیشیا کی طرف سے تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل کرپشن ریاست کے اندر ریاست کا قیام ہے۔ 11 ارب ڈالر کی کرپشن کی کہانی چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش کے مترادف ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سابق لبنانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھ پر کرپشن کا الزام عاید کرنے والے ملک کو درپیش اصل مسائل سے توجہ ہٹانے اور ملک میں حقیقی اصلاحات کی راہ روکنے کے مرتکب ہیں۔السنیورہ نے حزب اللہ کی طرف سے ان کی حکومت پر کرپشن کے الزامات کو سختی سے رد کر دیا اور کہا کہ اصل کرپشن سیاسی کرپشن ہے اور اصل کرپٹ وہ لوگ ہیں جو ریاست کے اندر ریاست قائم کرتے ہیں، دستوری استحقاق کو معطل کرتے اور نفاذ قانون کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2006ء میں انہوں نے ایک نیا مسودہ قانون تیار کیا جس میں تمام مالیاتی امور اور مانیٹرنگ اداروں کو ریاست کے ماتحت لانے کی کوشش کی گئی۔ سنہ 1979ء کے بعد ریاست کے تمام اداروں کو ایک مانیٹرنگ سسٹم میں لانے کی پہلی کوشش تھی۔ انہوں نے یہ مسودہ قانون پارلیمنٹ کو بھیجا۔ آئین کے ذریعے تمام اداروں کو ریاست کے ماتحت لانے کا یہ پرامن طریقہ تھا مگر ابھی تھی تک یہ التواء کا شکار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…