جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

انڈین پائلٹ کو پاکستان سے وصول کرنے کے بعدبھارتی وزیراعظم مودی پھربھڑک اٹھے ،سنگین الزام عائد کردیا

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) نریندر مودی حزب اختلاف کی جماعتوں کی تنقید پر بھڑک اٹھے ،پاکستان کی مدد کا الزا م لگادیا،انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بیانات سے پاکستان کی مدد کر رہی ہیں۔انھوں نے ان جماعتوں سے جاننا چاہا ہے کہ وہ ملک کے ساتھ ہیں یا ان طاقتوں کے ساتھ جو دہشت گردی کو ہوا دے رہی ہیں۔

جنوبی ریاست تمل ناڈو میں ایک سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے اپوزیشن پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک سکیورٹی فورسز کی حمایت میں کھڑا ہے ‘لیکن کچھ سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف ہماری لڑائی کے بارے میں شک کر رہی ہیں۔‘نامہ نگار شکیل اختر کے مطابق انھوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جن کے بیانات سے پاکستان کو مدد مل رہی ہے اور انڈیا کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انھوں نے کہا ان کے بیانات کے حوالے پاکستان کی پارلیمنٹ اور ریڈیو پر دیے جا رہے ہیں۔مودی نے حزب اختلاف سے سوال کیا ہے کہ وہ مسلح افواج کی حمایت کرتی ہیں یا وہ ان پر شک کرتی ہیں۔انھوں نے کہا ‘انھیں اس کی وضاحت کرنی چاہیے کہ وہ مسلح افواج کے ساتھ ہیں یا ان طاقتوں ک حمایت کرتے ہیں جو ہماری سرزمین پر پر دہشت گردی کو ہوا دے رہی ہیں۔’انھوں نے حزب اختلاف کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سیاسی مفاد کے لیے انڈیا کو کمزور نہ کریں۔ ‘’دفاع اور قومی سلامتی کے معاملے میں ہم پہلے انڈین ہیں، صرف انڈین، آپ کی سیاست انتظار کر سکتی ہے اس وقت ملک کی سلامتی داؤ پر ہے۔’مودی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان نے اپنی گرفت میں آئے ایک انڈین پائلٹ کو انڈیا کے حوالے کر دیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان زبردست کشیدگی میں اس وقت ایک ٹھہراؤ سا ہے۔اس دوران ملک کے چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات ‘وقت پر’ ہوں گے۔وقت پر انتخابات ہونے کی صورت میں آئندہ ہفتے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیے جانے کی توقع ہے۔ نئی پارلیمنٹ میں کے اواخر تک وجود میں آنی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…