منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عدالت نے بھارتی پائلٹ کو رہا نہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)عدالت نے بھارتی پائلٹ کو رہا نہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا نہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 2014ء کے فیصلے کے مطابق خارجہ پالیسی میں مداخلت نہیں کر سکتے۔

پارلیمنٹ کے ممبران کو عوام نے منتخب کیا۔عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی سے آپ کے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے؟۔وزیراعظم نے بھارتی پائلٹ کو بھارت واپس بھیجنے کا اعلان پارلیمنٹ میں کیا یہ پالیسی میٹر ہے۔واضح رہے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی ھارت حوالگی کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں کہاگیا تھا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کوبھارت کے حوالے کرنے سے روکا جائے۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے خلاف پاکستان میں مقدمہ چلایا جائے۔ دوسری جانب بھارتی ہائی کمیشن نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی واپسی کے لیے دستاویزات تیار کر لی ہیں جس کے بعد آج دوپہر کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت کے حوالے کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو27فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیاگیا تھا جس کے بعد گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے امن کے فروغ کے لیے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی زیر حراست بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کا ایک پائلٹ پاکستان کی حراست میں ہے اور میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم بھارتی پائلٹ کو کل رہا کردیں گے، بھارت کو کہتا ہوں کہ حملے سے باز رہے، ورنہ ہمیں مجبوراً حملے کا جواب دینا پڑے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…