دمشق(این این آئی)شام میں داعش کے زیر قبضہ آخری علاقے کے قریب ایک اجتماعی قبر ملی ہے جس میں درجنوں افراد کی باقیات موجود ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی حمایت یافتہ کْرد فوسرز سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کی طرف سے بتائی گئی ۔ یہ اجتماعی قبر داعش کے
قبضے والے علاقے باغوز سے ملی ہے جہاں ایزدی افراد کو محصور رکھا گیا تھا۔ ایس ڈی ایف کے کمانڈر عدنان عارفین نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ قبر سے ملنے والے افراد کی تعداد اور شناخت ابھی تک نامعلوم ہے تاہم یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ باقیات ایزدی افراد کی ہیں۔