دبئی(آن لائن) بھارت نے آئی سی سی کے اجلاس میں بھی رونا دھونا شروع کردیا اور انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میں اپنے پلیئرز کی سیکیورٹی پر ہی خدشات ظاہر کردیے۔دبئی میں آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا، اس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری نے اپنے کھلاڑیوں اور دیگر آفیشلز کی انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کے موقع پر سیکیورٹی کے بارے میں سوال اٹھا دیا، انھوں نے 30 مئی سے شروع ہونیوالے میگا ایونٹ میں اپنے پلیئرز، میچ آفیشلز
اور بھارتی شائقین کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات ظاہر کیے۔جوہری نے ساتھ ہی سی ای سی میں اس بات پر اعتماد بھی ظاہر کیا کہ انھیں آئی سی سی اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے تیار کیے گئے سیکیورٹی پلان پر مکمل اعتماد ہے، جس پر کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے انھیں خصوصی طور پر یقین دہانی کرائی کہ شوپیس ایونٹ کے دوران تمام شرکاء4 کی حفاظت کیلیے فول پروف اقدامات کیے گئے ہیں، اس حوالے سے اٹھائے گئے خدشات کو بھی دور کیا جائے گا۔