تہران (این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ایرانی ٹی وی کے مطابق انسٹاگرام پر ایک تصویر موجود ہے جس میں روحانی اور ظریف ایک ساتھ کھڑے ہیں اور مسکرا رہے ہیں اس کے علاوہ ٹویٹر پر بھی فارسی میں ایک ہیش ٹیگ گردش
کر رہا ہے، جس کا معنی ہیں کہ ظریف تنہا نہیں ہیں۔ جواد ظریف نے اس سے قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ جواد ظریف 2013ء سے ایرانی وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے اور عالمی برادری کے ساتھ 2015ء میں طے پانے والے ایران کے جوہری معاہدے میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔