برسلز(این این آئی)یورپی کونسل کی جانب سے فرانس میں زرد جیٹکوں والے مظاہرین کے خلاف پولیس کی کارروائیوں پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں یورپی کونسل کی کمشنر برائے انسانی حقوق دنیا میاتووچ نے کہا کہ زخمی مظاہرین کی تعداد کو دیکھ کر ایسا
لگتا ہے کہ فرانسیسی پولیس کا طرز عمل مناسب نہیں تھا۔ یورپی کونسل کی ایک رپورٹ میں بھی مظاہرین کو منتشر کرنے کے فرانسیسی پولیس کے طریقہ کار پر سوالیہ نشانہ اٹھائے گئے ہیں۔ دنیا میاتووچ نے چند مظاہرین کی جانب سے لگائے جانے والے نسل پرستانہ اور یہود مخالف نعروں پر بھی تنقید کی۔