ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

مخالفین سے جیلیں‌ بھرنے والے ایردوآن مصر پر کس منہ سے تنقید کرتے ہیں؟

datetime 27  فروری‬‮  2019 |

قاہرہ(این این آئی)مصر نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کی جانب سے قاہرہ پر مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کا الزام مسترد کردیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری وزارت خارجہ نے استفسار کیا کہ ترکی میں سیاسیی بنیادوں پر مخالفین سے جیلیں بھرنے والے طیب ایردوآن نے کس منہ سے مصر کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں؟۔مصری وزارت خارجہ

کے ترجمان احمد حافظ نے کہا کہ ترک صدر طیب ایردوآن کے مصر کے حوالے سے بیانات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مصری قیادت کے ساتھ بغض اور عناد رکھتے ہیں۔ دوسری جانب انہوں نے دہشت گرد تنظیم اخوان المسلمون کواپنے ہاں پناہ دے رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ مصر پرسیاسی بنیادوں پر پکڑ دھکڑ کا الزام عاید کرنے والے ترک صدر کس منہ سے یہ الزام عاید کرتے ہیں؟ کیا انہوں نے سیاسی انتقام کی پالیسی کے تحت ہزاروں بے گناہ لوگوں کو جیلوں میں قید نہیں کیا۔ ترکی میں اظہار رائے کی آزادی کی پاداش میں 175 صحافی پابند سلاسل ہیں جب کہ سیاسی بنیادوں پر 70 ہزار افراد کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ترکی نے ظالمانہ پالیسی اپناتے ہوئے ایک لاکھ 30 ہزار سرکاری ملازمین کو ان کی نوکریوں سے فارغ کیا۔ 3 ہزار اسکول، جامعات اور دیگر تعلیمی ادارے بند کیے اور صرف دو ہفتوں کے دوران 1400 ترک شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترکی میں اساتذہ، صحافی، سیاست دان، دانشور، وکلاء اور سول سوسائٹی کے ارکان سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…