صنعاء (این این آئی) حوثی باغیوں نے صعدہ گورنری کے ایک بازار پر بغیر پائلٹ ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 13 شہری جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ادھر یمنی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا صعدہ میں باقم کے محاذ پر ھوثی شدت پسند پسپا ہوگئے ہیں اور سرکاری فوج نے مزید اہم مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔باقم میں مختلف مقامات پر سرکاری فوج اور باغیوں کے
درمیان جاری لڑائی کے دوران 36 جنگجو ہلاک اور 150سے زائدزخمی ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے شہری تنصیبات پرحملے کیے۔ اس دوران صعدہ گورنری کے ایک بازار پر ڈرون کی مدد سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 13 شہری بحق ہوگئے۔ادھر یمنی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا صعدہ میں باقم کے محاذ پر ھوثی شدت پسند پسپا ہوگئے ہیں اور سرکاری فوج نے مزید اہم مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔یمنی فوج کے عہدیدار بریگیڈیئر یاسر الحارثی نے بتایا کہ باقم میں سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے جبل السود، تبہ الخزان، آل مغیض اور مغرب میں سحار الشام سے باغیوں کو باہر نکال دیا۔دوسری جانب علب محاذ کے کمانڈر بریگیڈیئر یاسر مجلی نے بتایا کہ فوج نے مختلف اطراف سے باقم ڈاریکٹوریٹ پر باغیوں کے خلاف حملہ کیا جس میں باغیوں کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔باقم میں مختلف مقامات پر سرکاری فوج اور باغیوں کے دمیان جاری لڑائی کے دوران 36 جنگجو ہلاک اور 150سے زائدزخمی ہوگئے۔