لندن(این این آئی)برطانیہ کے علاقے ‘مانچسٹر’ میں خوف ناک آتش زدگی نے کئی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔برطانوی ٹی وی کے مطابق گریٹ مانچسٹر کے سادلوورتھ مور کے مقام پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
جس نے وسیع رقبے اور عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ ڈیڑھ کلو میٹر کے علاقے تک پھیل چکی ہے تاہم شہری دفاع کے حکام نے اس پر قابو پالیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق مانچسٹر میں لگنے والی آگ انتہائی خوف ناک ہے اور اس جیسی آگ آج تک نہیں دیکھی گئی۔