نئی دہلی(این این آئی)بھارتی سیکرٹری خارجہ وجے گھوکلے نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر میڈیا بریفنگ دی تاہم صحافیوں کے سوالات کے شور میں صرف اپنی بات کہہ کر اٹھ کر چلے گئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی سیکرٹری خارجہ وجے گھوکلے نے بھارتی فضائیہ کی جانب سے مظفر آباد سیکٹر کے راستے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی سے متعلق مختصر ترین بریفنگ میں
بیان پڑھ کر سنایا۔انہوں نے کنٹرول لائن کی فضائی خلاف ورزی کا جواز یہ بتایا کہ مزید خودکش حملے سے بچنے کیلئے پیشگی حملہ ضروری ہوگیا تھا، وجے گھوکلے نے تین چار منٹ تک گفتگو کی اور بیان ختم ہوتے ہی صحافیوں کے سولات کے جواب دیے بغیر اٹھ گئے۔صحافیوں کے سوالات کا شور اٹھتا رہااور انکی جانب سے یہ کہا گیا کہ صرف اس بیان پر اکتفا کریں سوالات کی کوئی گنجائش نہیں۔