جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جرائم میں ملوث’داعشی’ جنگجووں کو پھانسی دی جائے گی : برھم صالح

datetime 26  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)عراق کے صدر برھم صالح نے کہا ہے کہ داعش کی صفوں میں شامل ان عناصر کو سزائے موت دی جائے گی جن کے خلاف عدالتوں میں مقدمات کے دوران جرائم کے ثبوت فراہم کیے گئے ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کے

ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں عراقی صدر کا کہنا تھا کہ شام میں داعش کی صفوں میں لڑنے والے 13 فرانسیسی جنگجووں کے خلاف عراق کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ اگر عدالتوں نے ان کی سزائے موت کافیصلہ دیا تو حکومت ان سزاؤں کی توثیق کریگی۔ایک سوال کے جواب میں صدر برھم صالح کا کہنا تھا کہ حال ہی شام میں کرد فورسز نے داعش کے گرفتار جنگجووں کو عراقی فوج کے حوالے کیا ہے۔ ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور انہیں عراق کے قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عراق میں جرائم اور دہشت گردی میں ملوث غیرملکیوں کے خلاف مقدمہ چلانے کا ہمیں حق حاصل ہے اور عالمی قانون بھی اس کی اجازت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ داعش کے معاملے میں کسی قسم کی سودے بازے نہیں کی جائے گی۔ جو لوگ عراقی قوم کے خلاف جرائم اور تشدد میں ملوث پائے جائیں گے انہیں عراق کی عدالتوں میں مقدمات اور سزاوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس موقع پر فرانسیسی صدر نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف عدالتی کارروائی خود مختار ممالک کا حق ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک میں مقدمات کا سامنا کرنے والے افراد کو سفارت خانوں کی طرف سے سفارتی تحفظ فراہم کی جاسکتی ہے۔ایک سوال میں فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ عراق آنے والے مہینوں میں مزید مضبوط ہوگا اور پیرس عراق کی تعمیر نو میں بھرپور مدد فراہم کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…