پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

پلوامہ حملہ پاکستان نہیں ،مودی سرکارنے خودکروایا،بھارت سے ایک اورچارچ شیٹ آگئی

datetime 25  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی سماجی رہنما ومن میشرام نے کہاہے کہ پلوامہ حملہ مودی سرکارنے خود کرایا تھاکیونکہ کابینہ کمیٹی سیکیورٹی کے اجلاس میں معلوم ہوگیا تھا کہ ایسا ہونے والا ہے، بھارتی سرکار نے ایسا ہونے دیا تاکہ پاکستان مردہ بادکہنے کاموقع ملے، مودی سرکارکے ظالمانہ فیصلوں کے خلاف احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا گیا۔ پلوامامیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی

ذمہ دارمودی حکومت ہے۔وہ جوان کہہ رہے تھے کہ ہمیں ایئرلفٹنگ کروایاجائے، کچھ لاکھ روپے کی بات تھی لیکن سرکارنے ان کی بات نہیں مانی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے بالیا میں خطاب کرتے سماجی رہنما ومن میشرام کا کہنا تھا کہ بھارت سرکارکے پاس آٹھ دن پہلے خبر تھی کہ ان لوگوں کو مارا جارہا ہے، بھارت سرکار کے پاس آئی بی کی رپورٹ تھی۔ومن میشرام نے کہا کہ کابینہ کمیٹی سیکیورٹی کے اجلاس میں معلوم ہوگیا تھا کہ ایسا ہونے والا ہے، بچانے کے بجائے اْن کو مروایا اور نام پاکستان کا لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سرکار نے ایسا ہونے دیا تاکہ پاکستان مردہ بادکہنے کاموقع ملے۔سماجی رہنما نے اپنے خطاب میں کہا کہ پلوامامیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ دارمودی حکومت ہے۔وہ جوان کہہ رہے تھے کہ ہمیں ایئرلفٹنگ کروایاجائے، کچھ لاکھ روپے کی بات تھی لیکن سرکارنے ان کی بات نہیں مانی۔ومن مشرام نے کہا کہ مودی کے پاس سوالوں کاجواب نہیں تو سارا معاملہ پاکستان کی طرف لیجایاجائے۔ سرکار کو 8 دن پہلے معلوم تھا تو حملے کوکیوں نہیں روکا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے42 لوگوں کونہیں مارابلکہ تم نے را ہے۔ پاکستان سے آرڈی ایکس کا مواد اورگاڑی کیسے آئی ؟ تمام سیکیورٹی فورسزکے باوجود روکنے کاکام کیوں نہیں کیا؟اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ مودی سرکارکے ظالمانہ فیصلوں کے خلاف احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…