پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

ایران کا امریکا پر میزائل پروگرام میں خرابی پیدا کرنے کی سازش کا الزام

datetime 25  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ تہران کی جانب سے میزائلوں کے تجربات میں ناکامی کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے۔ امریکی حکومت ایک سازش کے تحت ایران کے میزائل پروگرام میں خرابی پیدا کرکے اسے نقصان پہنچانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے

کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ نے ایک بیان میں اعتراف کیا کہ ایران کو اس کے میزائل پروگرام میں خرابیاں پیدا کرنے کی امریکی سازشوں کے حوالے سے ٹھوس معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ ایرانی عہدیدار کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب خود ایرانی حکومتی حلقوں میں میزائل پروگرام کے حوالے سے اختلافات پائے جا رہے ہیں۔ حاجی زادہ کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل پروگرام میں فالٹ پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ سب کچھ امریکا کررہا ہے تاکہ ایران کا میزائل پروگرام ناکامی سے دوچارہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھ گیے ہیں کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران ہمارے میزائل پرورگرام کو کس کس نے کیسے کیسے طریقوں سے ناکام بنانے کی مذموم کوشش کی۔ اگر ہمیں بیرون ملک سے میزائلوں کے لیے کوئی پرزہ منگوانا پڑتا ہے تو امریکا اس میں رکاوٹیں ڈالتا ہے۔ امریکا کی اس سازش کا مقصد اور ہدف تہران کو میزائل ٹیکنالوجی سے محروم کرنا ہے۔حاجی زادہ کا کہنا تھا کہ دشمن نے پہلے ہمیں میزائل سازی سے روکا۔ اس کے بعد بیرون ملک سے پرزہ جات کی ترسیل پر پابندی لگائی گئی۔ پھر بیرون ملک سے بورڈ منگوانے پرپابندی عاید کی اور اب الیکٹرانک آلات ایران کو فراہم کرنے سے روک رہا ہے۔ ایران کے دشمنوں کی ان تمام سازشوں کے باوجود تہران اپنے دفاعی پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…