شرم الشیخ (این این آئی)مصر کے ساحلی و سیاحتی مقام شرم الشیخ میں یورپی یونین اور عرب لیگ کے رکن ممالک کی اولیں سربراہی سمٹ شروع ہو گئی ہے ادھریورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود یْنکرنے کہاہے کہ یورپی یونین عرب ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ یْنکر نے اس سمٹ کو ایک انتہائی اہم اجلاس قرار دیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاکہ
سربراہیاجلاس کی افتتاحی تقریب کے بعد پہلی نشست میں یورپ عرب تعاون کو مضبوط بنانے اور عالمی مسائل پر گفتگو کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس اجلاس میں دہشت گردی، علاقائی تنازعات، اقتصادی تعاون اور یورپ میں مہاجرین کے بحران جیسے موضوعات بھی زیر بحث آئے ۔ یورپی کمیشن کے صدر ڑاں کلود یْنکر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین عرب ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ یْنکر نے اس سمٹ کو ایک انتہائی اہم اجلاس قرار دیا ہے۔