ڈھاکہ (نیوز ڈیسک ) بنگلہ دیش سے دبئی جانے والے بیمان ائیرلائنز کے ایک جہاز کو ہائی جیک کرنے کے کوشش کے بعد ہنگامی لینڈنگ کر کے اتار لیا گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص نے زبردستی کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ڈھاکہ سے دبئی جانے والے اس طیارے پر 142 مسافر سوار تھے اور اغوا کرنے کی کوشش کے بعد
اسے ساحلی شہر چٹاگانگ کے شاہ امانت ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ بیمان بنگلہ دیش ائیرلائنز کی پرواز بی جے 147 کے اس طیارے پر سوار تمام تر مسافروں کو بحفاظت جہاز سے اتار لیا گیا ہے اور طیارے کو حصار میں لے لیا گیا ہے۔پولیس مبینہ اغوا کار سے بات کر رہی ہے اور تاحال ہائی جیک کرنے کی کوشش کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جہاز پر مسلح افراد کے موجود ہونے کی اطلاعات ہیں۔