اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

اسرائیل فوجی طاقت کے ذریعے قبلہ اول چھیننا چاہتا ہے : عکرمہ صبری

datetime 23  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست فوجی طاقت کے ذریعے قبلہ اول اور القدس کو فلسطینیوں سے چھیننے کی سازش کررہی ہے، قبلہ اول کے دفاع کیلئے نفیرعام کے اعلان کے بعد صہیونی ریاست نے القدس اور مسجد اقصیٰ کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیاہے، فلسطینی قوم صہیونی فوج کے جبر تشدد سے خوفزدہ نہیں ہوئے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے قبلہ اول کے امام نے کہا کہ اسرائیل فوجی طاقت کے ذریعے القدس کو ہم سے چھیننے کے

ساتھ مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے تمام اہم مقامات میں فلسطینیوں کو آزادی کے ساتھ عبادت کا حق حاصل ہے۔ اسرائیلی فوج فلسطینی نمازیوں کو باب الرحم میں داخلے سے روک کر قبلہ اول کی مکانی تقسیم کی سازش کر رہی ہے مگر دشمن کی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی۔الشیخ صبری نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اس وقت دنیا میں بسنے والے دو ارب مسلمانوں کے دلوں میں بستی ہے، عالم اسلام قبلہ اول کو غاصب صہیونیوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑے گا۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…