ماسکو(این این آئی)روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ وہ وینزویلا میں اندرونی عدم استحکام کی صورت حال پر اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے داخلی بحران کے تناظر میں اپنی ترجیحات کے
حوالے سے واشنگٹن اور ماسکو ایک دوسرے کے حریف ہیں۔ وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کی مخالفت میں امریکا پیش پیش ہے تو روس اْن کی کھل کر حمایت کرتا ہے۔ امریکا اپوزیشن لیڈر خوآن گوآئیڈو کو وینزویلا کا عبوری صدر بھی تسلیم کر چکا ہے اور اس نے مادورو کی صدارت کو غیر قانونی قرار دے رکھا ہے۔