ریاض(این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مْلک کے ریگولیٹری اداروں اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سرگرم ادارے کی خدمات کو سراہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کیریگولیٹری اداروں اوراینٹی کرپشن کے عہدیداروں کے ایک وفد نے یمامہ شاہی محل میں شاہ سلمان سے ملاقات کی۔اس موقع پر شاہ سلمان کو بدعنوانی کے خلاف جاری مہم اور اس کی
کامیابی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ شاہ سلمان نے ریگولیٹری اداروں اور انسداد بدعنوانی کی خدمات کو سراہا۔شاہ سلمان سے ملاقات کرنے والوں میں قومی کمیٹی برائے انسداد بدعنوانی کے چیئرمین ڈاکٹر خالد بن عبدالمحسن المحیسن، ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمان بن ابراہیم الحصین اور جنرل ریگولیٹری اور جنرل آڈٹ بیورو کے چیئرمین ڈاکٹر حسام بن عبدالمحسن العنقری شامل ہیں۔