جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

شام میں عالمی اتحادی فوج کی بمباری،سات بچوں سمیت 16 شہری جاں بحق

datetime 12  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت(این این آئی)شام میں الباغوز کے مقام پرشدت پسند گروپ داعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران عالمی اتحادی فوج کی بمباری میں سات بچوں سمیت 16 عام شہری مارے گئے ۔شام میں انسانی حقوق کے آبزرور رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ عالمی اتحادی فوج کی طرف سے

الباغوز میں داعش کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کے دوران متعدد تنصیبات پر فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات پیش آئے ۔رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ عالمی اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے میں الباغوز میں ساتھ بچے، ایک عمر رسیدہ شخص اور 8 خواتین ماری گئیں ، یہ تمام افراد جنگجووں کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو عراق کی سرحد کی طرف فرار ہونے کی کوشش کے دوران بمباری کا نشانہ بن گئے۔ عینی شاہدین کے حوالے سے بتایاگیا کہ جنگی طیارے الباغوز کی فضاء میں دیکھے گئے۔ اسی دوران دھوئیں کے سفید بادل بلند ہوئے۔ امدادی کارکنوں نے وہاں پہنچنے کی کوشش کی تاہم مسلسل بمباری کی وجہ سے متاثرین تک رسائی حاصل نہیں ہوسکی۔خیال رہے کہ شام میں سیرین ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف) نے دیر الزور گورنری میں داعش کے خلاف ہفتے کے روز سے فیصلہ کن آپریشن شروع کیا ہے۔ ایس ڈی ایف کو عالمی اتحادی فوج کی معاونت بھی حاصل ہے۔ایس ڈی ایف کے ترجمان مصطفیٰ بالی نے بتایا کہ انتہا پسند سخت مزاحمت کررہے ہیں۔ داعشی جنگجووں کی طرف سے ایک بڑا حملہ کیا گیا جسے پسپا کردیا گیا۔ گذشتہ روز بمباری کے دوران ہی 1500 افراد نے وہاں سے نقل مکانی بھی کی ہے۔سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے اپنی سیکیورٹی میں 17 ٹرکوں پر خواتین اور بچوں کو سوار کرنے کے بعد اپنے زیرکنٹرول علاقے میں پہنچایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…