پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

لیبیا کی سرکاری فوج نے الشرارہ آئل فیلڈ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا

datetime 12  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس(این این آئی)لیبیا کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے الشرارہ آئل فیلڈ کی تمام تنصیبات کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ اس کارروائی میں آئل فیلڈ کی انتظامیہ نے فوج کی بھرپور معاونت کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبی فوج کے ترجمان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ مسلح افواج نے بغیر کسی لڑائی کے الشرارہ آئل فیلڈ کا مکمل کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کے لینے کے بعد وہاں

پرکام کرنے والے عملے کو محفوظ کرلیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں آئل فیلڈ کی انتظامیہ نے فوج کی بھرپور معاونت کی۔درایں اثناء لیبی فوج کے آپریشن کنٹرول روم کے انچارج میجر جنرل عبدالسلام الحاسی نے کہا کہ فوج نے الشرارہ آئل فیلڈ، اس کے تیل کے تمام کنووں، پائپ لائنوں اور دیگر اہم تنصیبات کو مکمل طورپر اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئل فیلڈ کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی ہے تاکہ شدت پسندوں کے حملوں سے اسے بچایا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…