ادیس ابابا(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے پناہ گزینوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر براعظم افریقہ کو سراہا ہے اورکہاہے کہ افریقہ اپنے لیے اور پوری دنیا کے لیے حوصلہ افزائی کی ایک مثال ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوٹیرش نے یہ بیان ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں افریقی
یونین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوٹیرش نے کہاکہ سماجی اور معاشی مسائل کے باوجود افریقی ممالک کی حکومتوں اور شہریوں نے مشکلات میں گھرے لاکھوں افراد کے لیے اپنی سرحدیں، اپنے دل اور دروازے کھولے ہیں۔ گوٹیرش کے بقول افریقہ اپنے لیے اور پوری دنیا کے لیے حوصلہ افزائی کی ایک مثال ہے۔