جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

پاکستانی کالعدم تنظیم لشکر طیبہ میں شمولیت کا خواہشمندامریکی شہری گرفتار،گرفتارشخص نے ایف بی آئی کو کیا بتایا؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 10  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی پولیس نے مبینہ طور پر پاکستان سے تعلق رکھنے والی کالعدم تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے کے خواہشمند نیو یارک کے رہائشی کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل جیوفرے برمین کا کہنا تھا کہ 29 سالہ جیسس والفریڈو کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا، جس وقت وہ کینڈی ایئرپورٹ سے فلائٹ کے ذریعے پاکستان روانہ ہونے والے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ جیسس والفریڈو لشکر طیبہ میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے تھے، اس تنظیم پر ممبئی میں 2008 میں ہونے والے

حملوں کا الزام ہے جس میں 168 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جیسس والفریڈو نے تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے آن لائن رابطے کی کوشش بھی کی۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شخص نے ایف بی آئی کے ایک خفیہ ایجنٹ کو بتایا کہ وہ اللہ کی راہ میں قتل کرنے اور ہلاک ہونے کے لیے تیار ہے۔جیسس والفریڈو پر غیر ملکی تنظیم کی حمایت سے متعلق لٹریچر فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ انہیں الزامات کے خلاف اپنے حق کے لیے وکیل کرنے کی اجازت دی گئی ہے یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…