رباط(این این آئی)مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریطہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے اپنے سفیروں کو واپس بلانے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ اس حوالے سے خبر بالکل من گھڑت ، غلط اور بے بنیاد ہے،یہ کسی سرکاری عہدہ دار نے جاری نہیں کی تھی۔انھوں نے روسی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مراکش کی سفارت کاری کی
تاریخ گواہ ہے کہ وہ اپنے چینلوں کے ذریعے اپنے موقف کا اظہار کرتا ہے ، امریکا کی کسی خبررساں ایجنسی کے ذریعے نہیں ۔انھوں نے کہاکہ اس طرح کے فیصلوں کے اعلان کے لیے رباط کے اپنے چینلز موجود ہیں۔وہ ان میڈیا رپورٹس کے بارے میں گفتگو کررہے تھے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ مراکش نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔