برلن (این این آئی)جرمن وزیر انصاف کاتارینا بارلے نے فیس بک کی طرف سے صارفین کا ڈیٹا جمع کرنے کے طریقوں کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں کاروباری اجارہ داری کی روک تھام کے وفاقی دفتر نے کہا کہ فیس بک اپنے
پلیٹ فارمز سے کہیں زیادہ آگے تک صارفین کا ڈیٹا جمع کر رہا ہے۔ جرمن اینٹی ٹرسٹ آفس کے مطابق یہ طریقہ فیس بک کی مضبوط کاروباری پوزیشن کا ناجائز استعمال بھی ہے۔ اس دفتر نے فیس بک انتظامیہ سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ صارفین کی اجازت کے بغیر ان کا ڈیٹا جمع نہ کرے۔