جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

عراقی سرزمین کوکسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کی اجازت نہ دی جائے : علی السیستانی

datetime 7  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراق کے ممتاز شیعہ رہ نما علی السیستانی نے کہا ہے کہ عراق کوکسی دوسرے ملک کو اذیت پہنچانے کے اڈے کے طورپر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔عراق کے پڑوسی ملکوں کے ساتھ متوازن تعلقات کے قیام کی ضرورت ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق

ایک بیان میں علی السیستانی نے کہا کہ قانون کا نفاذ تمام شہریوں اور ملک میں مقیم افراد پر یکساں ہونا چاہیے اوراسلحہ صرف حکومت کے پاس ہو۔ خلاف قانون غیرملکی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ قاتلانہ حملوں، اغواء کی روک تھام اور فکری اور سیاسی تعلقات کو بالائے طاق کرکے سب کا بے لاگ محاسبہ کیا جائے۔عراقی شیعہ عالم دین کا کہنا تھا کہ حکومت پر بھاری ذمہ داریاں عاید ہوتی ہیں۔ کرپشن کا خاتمہ، عمومی سروسز کی فراہمی، شہریوں کی مشکلات میں کمی بالخصوص البصرہ کے عوام کی بہبود کے اقدامات بڑے چیلنجز ہیں۔علی السیستانی نے تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ متوازن اور خوش گوار تعلقات کیقیام کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ عراق کی طرف سے تمام پڑوسی ملکوں کے لیے محبت کا پیغام جانا چاہیے۔ عراقی حکومت کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے بچتے ہوئے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرے تاکہ ملک کی سلامتی اور خود مختاری کو نقصان نہ پہنچے اور مفادات بھی حاصل ہوجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…