جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

امیگریشن افسر کو تھپڑے مارنے والی برطانوی خاتون کو چھ ماہ کیلئے جیل بھیج دیاگیا

datetime 6  فروری‬‮  2019 |

بالی (آن لائن)انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں فلائٹ چھوٹنے پر امیگریشن افسر کو تھپڑ مارنے والی برطانوی خاتون کو 6ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی۔ انڈونیشیا کے شہر بالی میں چھٹیاں منانے کے لیے آئی برطانوی خاتون کے سیاحتی ویزے کی مدت ختم ہو گئی تھی جس کی وجہ سے وہ اپنی فلائٹ میں نہ بیٹھ سکیں اور غصے میں ا آکرانہوں نے امیگریشن افسر کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔گزشتہ سال جولائی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون کو جیسے ہی بتایا گیا کہ کئی ماہ قبل ویزے کے مدت ختم ہونے کے باعث انہیں 4 ہزار

امریکی ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا تو انہوں نے گالم گلوچ شروع کردی۔اس موقع پر انہوں نے اپنی فلائٹ چھوٹنے کا ذمے دار امیگریشن افسر کو قرار دیتے ہوئے انہیں تھپڑ مار دیا تھا۔43 سالہ اوج تقدس اس سے قبل کئی سماعتوں پر عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر بدھ کو انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں چھ ماہ جیل کی سزا سنائی لیکن برطانوی شہری نے اس سزا کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سزا سنائے جانے سے قبل انہیں حراست میں نہیں لیا گیا تھا لیکن بعدازاں گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…