اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

میری موت اب یقینی ہے،صدام حسین کا بیٹی کے نام اپنی موت کا پروانہ

datetime 5  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)سوشل میڈیا پرعراق کے مصلوب صدر صدام حسین کا اپنی بیٹی رغد صدام اور دیگر اہل خانہ کے لیے ہاتھ سے لکھا ایک پیغام وائرل ہوا ہے جس میں صدام حسین نے لکھا ہے کہ میری موت اب یقینی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مکتوب رغد صدام حسین کے نام سے ٹویٹر پرموجود ایک صفحے

کی طرف سے پوسٹ کیا گیا ۔ یہ مکمل مکتوب کا کچھ حصہ ہے جس پرصدام حسین شہید کا اپنی صاحبزادی رغد کے نام پیغام کے الفاظ درج ہیں۔تحریری پیغام میں دسمبر 2003ء کی تاریخ موجود ہے۔صدام حسین نے لکھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ لوگ میری موت کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔ تاہم اللہ جو چاہے کرتا ہے اور وہ ہرچیز پرقادر ہے۔وہ مزید لکھتے ہیں کہ میرے پاس ان کا ایک جرنیل آیاجس کیساتھ اس کا ترجمان بھی تھا۔ اس نے مجھے ایک کاغذ تھمایا اور کہا کہ میں اس پر عراقی قوم کے نام پیغام لکھوں کہ وہ ہتھیار پھینک دے اور مسلح جدو جہد ترک کرے۔ یہ دسمبر 2003ء کا واقعہ ہے۔خیال رہے کہ رغد صدام اس سے قبل بھی اپنے والد کے ہاتھ سے لکھے پیغامات اور قصیدے شائع کرتی رہی ہے۔2003ء کے موسم بہار میں امریکا نے عراق پر چڑھائی کرکے صدام حسین کا تختہ الٹ دیا تھا۔ اسی سال صدام حسین کو تکریت میں سرداب کے مقام سے ایک قبر نما گڑھے سے نکالا گیا تھا۔ ان پر تین سال تک مقدمہ چلایاجاتا رہا اور 30 دسمبر عید الاضحیٰ کو انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…