صنعاء(این این آئی) یمنی وزیر اوقاف احمد عطیہ نے عالمی برادری کی توجہ حوثیوں کی غیرانسانی سرگرمیوں کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہاہے کہ تو پوری دنیا کو یمن کی آئینی حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ادھر حوثیوں کی نام نہاد وزارت انصاف نے یمن کی 1200 شخصیات کو حریف قرار دے کران کی املاک اور مکانات ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،یمنی وزیر اوقاف احمد عطیہ نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عالمی برادری کی
توجہ حوثیوں کی غیرانسانی سرگرمیوں کی طرف مبذول کرائی،بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر حوثیوں نے قوم کے خلاف فوج کشی کا فیصلہ کررکھا ہے تو پوری دنیا کو یمن کی آئینی حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ادھر حوثیوں کی نام نہاد وزارت انصاف کی طرف سے جاری کی گئی ایک فہرست میں یمن کی 1200 شخصیات کو حریف قرار دے کران کی املاک اور مکانات ضبط کرنے کی سازش تیار کی گئی ہے۔