خرطوم(این این آئی)سوڈانی صدر عمر البشیر نے ارٹیریا کے ساتھ سرحد کو دوبارہ کھول دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سرحد ایک برس قبل بند کر دی گئی تھی۔سوڈانی ٹی وی پر نشر ہونے والے خطاب میں البشیر نے کہا کہ میں یہاں کسلا صوبے سے ارٹیریا کے ساتھ سرحد کھولنے کا اعلان کرتا ہوں کیوں کہ یہ وہ ہمارے بھائی اور گھر والے ہیں۔ سیاست ہمیں ہر گز علیحدہ نہیں کرے گی۔ سوڈانی صدر نے مزید کہا کہ ہمارے درمیان موجود تاریخ، جغرافیہ اور خون کا رشتہ اس سے چیز سے یعنی سیاست سے کہیں بڑا ہے جس نے ہمیں
جدا کیا۔یاد رہے کہ ایک سال قبل سوڈان کے صوبے دارفور سے عسکری جتھوں اور مسلح گروپوں کے ارٹیریا کی سرحد پر پہنچنے کی رپورٹیں موصول ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سرحد کو بند کر دیا گیا تھا۔