غزہ(این این آئی) فلسطین کے علاقوں غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مشرقی رفح میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 25 سالہ ایہاب عطا اللہ حسین عابد شہید
اور متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے فلسطینیوں پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ غزہ میں ہفتہ وار حق واپسی مظاہروں میں شریک تھے۔ادھر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں سلواد کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان 17 سالہ ایمن اکرم عثمان حامد شہید ہو گیا۔