اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنا لیے ہیں۔نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے اب مزید 86 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 389 رنز بنائے تھے۔ میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 148 رنز بنائے۔تاہم اس موقع پر پہلے گپتل اور پھر لیتھم یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے۔گپتل 70 رنز بنانے کے بعد سٹوئرٹ براڈ کی وکٹ بنے جبکہ لیتھم کو معین علی نے 59 کے انفرادی سکور پر آو¿ٹ کیا۔دوہرے نقصان کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم دباو¿ میں نہیں آئی اور کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے تیسری وکٹ کے لیے مزید 155 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر دی۔کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے تیسری وکٹ کے لیے مزید 155 رنز کی پارٹنر شپ قائم کیجب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو ولیمسن 92 اور ٹیلر 47 رنز پر ناٹ آو¿ٹ تھے۔اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 389 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی تھی۔ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 11 چوکوں کی مدد سے 98 اور بین سٹوکس نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 92 رنز بنائے۔ان کے علاوہ بٹلر اور معین علی نے بھی نصف سنچریاں بنا کر میزبان ٹیم کو بہتر سکور تک پہنچنے میں مدد دی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہنری نے چار چار کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔جمعرات کو شروع ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
لارڈز ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
غزوہ ہند
-
فیلڈ مارشل کیا ہوتا ہے؟
-
نادرا کا ’ب‘ فارم کے حوالے سے اہم اعلان
-
3دن کی نومولود کو سڑک سے اٹھا کر پالا، لڑکی نے 14 سال کی عمر ...
-
یوم تکبیر 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا
-
بھارت کا یوٹرن، پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی سے انکار ...
-
ماہر فلکیات نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی
-
قطری امیر کی اہلیہ کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کی ویڈیو عرب میڈیا پر وائرل
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی ...
-
بھارت کی آبی جارحیت کیخلاف چین نے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے ...
-
جنرل عاصم منیر سے پہلے برصغیر کے کن 2 جرنیلوں کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ...
-
صوبائی حکومت کا 28مئی کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
غزوہ ہند
-
فیلڈ مارشل کیا ہوتا ہے؟
-
نادرا کا ’ب‘ فارم کے حوالے سے اہم اعلان
-
3دن کی نومولود کو سڑک سے اٹھا کر پالا، لڑکی نے 14 سال کی عمر میں ماں کو قتل کردیا
-
یوم تکبیر 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا
-
بھارت کا یوٹرن، پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی سے انکار کردیا
-
ماہر فلکیات نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی
-
قطری امیر کی اہلیہ کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کی ویڈیو عرب میڈیا پر وائرل
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی
-
بھارت کی آبی جارحیت کیخلاف چین نے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیم منصوبوں پر کام تیز کرد...
-
جنرل عاصم منیر سے پہلے برصغیر کے کن 2 جرنیلوں کو فیلڈ مارشل کا عہدہ مل چکا ہے؟
-
صوبائی حکومت کا 28مئی کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
-
سکھوں کے لیے بڑی خبر: پاکستان نے ویزا پالیسی میں تاریخی تبدیلی کر دی
-
پاکستان کا پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکی، چین نے بڑا اعلان کردیا
کالم
کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…