اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

دنیابھرمیں سردی لیکن آسٹریلیا میں گرمی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے،درجہ حرارت 49ڈگری ریکارڈ ،ملک میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(این این آئی) جنوبی آسٹریلیا میں درجہ حرارت نے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دئیے اور گرمی کی شدت 49 ڈگری تک جاپہنچی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیورو آف میٹرولوجی نے رپورٹ کیا کہ ایڈیلیڈ کے شمال میں 49.5 سیلسیس (120 فارن ہائیٹ) جبکہ شہر کے اندر درجہ حرارت 47.7 سیلسیس تک پہنچ گیا، جس نے 1939 میں بننے والے گرمی کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔اس کے علاوہ جنوبی آسٹریلیا کے 13 سے زیادہ ٹاؤنز میں بھی گرمی کے مختلف ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

قبل ازیں آسٹریلیا کے محکمہ صحت نے رپورٹ کیا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 افراد کو گرمی سے متعلق بیماریوں کے لیے ہنگامی امداد فراہم کی گئی۔اسٹیٹ ایمرجنسی سروسز کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی کہ اپنے بزرگ دوستوں، رشتے داروں، پڑوسیوں اور جو بیمار ہے اس پر نظر رکھیں۔گرمی کے باعث پارک لینڈ علاقوں میں سیکڑوں چمکادڑیں درختوں سے گرگئی، جس نے محکمہ صحت کی انتظامیہ کو بھی عوامی انتباہ جاری کرنے پر مجبور کردیا۔وسطی آسٹریلیا کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پانی کی ایک خشک جگہ کے قریب 90 گھوڑوں کے مردہ یا مردار حالت میں پانے کے بعد 50 جنگلی گوڑوں کو مجبورا پھینکنا پڑا۔دوسری جانب خشک میدان میں درجنوں مردہ گھوڑوں کی حیران کردینے والی تصاویر بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کرتی نظر آئیں۔مقامی نمائندہ تنظیم کے ڈائریکٹر سینٹرل لینڈ کونسل ڈیوڈ روس نے ایک بیان میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا پورا اثر ہم پر ہوا ہے، ہم امید کر رہے ہیں درجہ حرارت میں اضافے کے اس طرح کی ایمرجنسیز ہوسکتی ہیں تاہم صحیح طریقے سے کوئی تیار نہیں کہ وسائل سے جواب دے سکیں۔موسمی صورتحال کے باعث 13 سے زائد اضلاع میں ممکنہ بش فائر کے خطرے کے پیش نظر ایمرجنسی سروسز الرٹ ہیں جبکہ تسمانیہ کی ریاست میں حکام کی جانب سے مکمل طور پر آگ لگانے پر پابندی کے احکامات بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔بڑھتا ہوا درجہ حرارت گزشتہ ہفتے کی گرمی کی لہر کا نتیجہ ہے، جس کی وجہ سے آسٹریلین ٹاؤن زمین پر گرم ترین مقامات بن گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…