کابل(این این آئی)افغانستان میں متعین نیٹو فوج نے کہاہے کہ طالبان کے تازہ حملوں میں ایک اور امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں سال کے دوران افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔نیٹو فوج کے مطابق افغانستان میں امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے اور اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔مقتول فوجی کے اہل خانہ کو خبر دے دی گئی تاہم اس کی
شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ قبل ازں رواں ماہ علاج کے لیے جرمنی لے جائے گئے ایک امریکی فوجی کی اسپتال میں وفات کی تصدیق کی گئی تھی۔پینٹا گون کے مطابق سارجنٹ کیمرون میڈوک کو طالبان کے ساتھ لڑائی میں زخمی ہونے کے بعد13 جنوری کوجرمنی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔خیال رہے کہ سنہ 2001ء کے بعد افغانستان میں 2400 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔