صنعاء(این این آئی)یمن کی جنوب مغربی گورنری تعز میں عرب اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 9 حوثی باغی جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اوران کی متعدد گاڑیاں اور اسلحہ تباہ ہوگیا۔یمنی فوج نے الجوف کے شمالی محاذ الیتمہ میں سرکاری فوج نے حوثیوں سے متعدد اہم مقامات چھین لیے،جھڑپوں میں آٹھ باغی ہلاک اور متعدد گرفتار کرلیے گئے جبکہ بچ جانے والے بعض جنگجو فرار ہوگئے،عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحادی فوج کے طیاروں نے الکدحہ محاذ کے نواحی علاقے نقیل الکور میں
حوثیوں کی کمک فراہم کرنے کی تیاری پر گولہ باری کی۔ بمباری میں 9 جنگجو ہلاک اور ان کی متعدد گاڑیاں اور اسلحہ تباہ ہوگیا۔یمن کی سرکاری فوج کے مطابق الجوف کے شمالی محاذ الیتمہ میں سرکاری فوج نے حوثیوں سے متعدد اہم مقامات چھین لیے۔ سرکاری فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو الجوف کے محاذ پر باغیوں کے خلاف زمینی آپریشن میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔الجوف سے ایک عسکری ذریعے کے مطابق فوج نے جبل عشر، التباب اور دیگر مقامات پر حوثیوں کے خلاف تباہ کن حملہ کیا۔